بی پی ایس سی امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والے طلبہ کی حمایت میں بہار بند: پپو

پپو یادو نے کہا کہ مستقبل کے تمام امتحانات میں بچوں کے مستقبل کو برباد کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ حکومت اور افسران کی ملی بھگت کے بغیر پیپر لیک نہیں ہو سکتا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

بہار کے پورنیا کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے 70ویں مشترکہ ابتدائی امتحان (پی ٹی) کو منسوخ کرنے کے مطالبے کی حمایت میں آج بہار بند کی اپیل کی ہے۔

پپو یادو نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی پی ایس سی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل  مسئلہ ملک میں امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کا ہے۔ آج بی پی ایس سی، کل کانسٹیبل کی بھرتی، پرسوں کلرک کا امتحان، اسکے اگلے دن میڈیکل امتحان کا پیپر لیک ہونا۔ حال ہی میں، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل اے کے بھتیجے کے کمرے سے میڈیکل ٹیسٹ سے متعلق پرچے اور جلائے گئے ایڈمٹ کارڈ ملے ہیں، چاہے وہ سنجیو مکھیا ہو یا کوئی امتحانی مافیا، اس کے مافیا سے تعلقات ہیں، اس کا تعلق کسی بڑے لیڈر یا ان کے رشتہ داروں سے رہا ہے۔

پپو یادو نے کہا کہ مستقبل کے تمام امتحانات میں بچوں کے مستقبل کو برباد کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ حکومت اور افسران کی ملی بھگت کے بغیر پیپر لیک نہیں ہو سکتا۔ اسی لیے ہم نے چندر شیکھر راون کی پارٹی، اویسی کی پارٹی اور ایم پی ہنومان بینیوال کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم 31 مارچ سے ایوان کو چلنے نہیں دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *