[]
حیدرآباد: حکمراں جماعت کانگریس کے ایک لیڈر کی گمشدگی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔ گھر والوں نے بتایا کہ ایک کانگریسی لیڈر پچھلے دو دنوں سے نظر نہیں آرہا ہے۔
کانگریس لیڈر کے لاپتہ ہونے کی خبر سے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے کہ آخر یہ لیڈر کہاں گیا ہے؟ کیا کسی نے اسے اغوا کر لیا ہے؟ کیا وہ کس کام سے کہیں گیا ہوا ہے، اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ ضلع نلگنڈہ کے ایلکرم سے کانگریس کے رکن ایلیا غائب ہیں۔ وہ گزشتہ دو دنوں سے نظر نہیں آ رہے ہیں۔
ایلیا قرض کے تنازعہ کو حل کرنے کے معاملے میں ثالثی کے لیے گیے تھے اور واپس نہیں آئے۔ حیدرآباد کی اپرنا نے جگگیا پیٹ کے سرینواس نامی شخص کو 20 لاکھ روپے کا قرض دیا تھا۔ لیکن سرینواس نے اپرنا کو یقین دلایا تھا کہ وہ قرض واپس کر دے گا۔
چونکہ سرینواس نے کوئی رقم واپس نہیں کی اپرنا نے کانگریس لیڈر ایلیا سے رجوع کیا تھا۔ سرینواس سے ملنے کے لیے، اپرنا اور ایلیا ایک ساتھ جگیاپیٹ گئے تھے۔
سرینواس ایلیا کو یہ کہتے ہوئے اپنی گاڑی میں لے گیا کہ وہ اس مہینے کی 18 تاریخ کو رقم ادا کر دے گا۔ لیکن اس کے بعد ایلیا کا فون بند ہو گیا تھوڑی دیر بعد اپرنا کا فون بھی بند ہو گیا۔
ایلیا کی طرف سے کوئی فون کال یا اطلاع نہیں آئی اور گھر والے خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ دو دن سے لاپتہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایلیا اور اپرنا کی تلاش شروع کر دی۔