مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

[]

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے کہا، “نریندر مودی ملک میں ‘کرپشن کا اسکول’ چلا رہے ہیں، جہاں وہ ‘کرپشن سائنس’ کے موضوع کے تحت ‘چندے کا دھندہ’ سمیت ہر باب کو خود تفصیل سے پڑھا رہے ہیں”۔

انہوں نے مودی حکومت کی بدعنوانی کے طریقہ کار کا انکشاف کرتے ہوئے کہا، “جیسے چھاپے کے ذریعے چندے کیسے بٹورے جاتے ہیں، کیسے عطیات لینے کے بعد ٹھیکے تقسیم کیے جاتے ہیں، بدعنوان لیڈروں کو دھونے والی واشنگ مشینیں کیسے کام کرتی ہیں؟ ایجنسیوں کو ریکوری ایجنٹ بنا کر، ‘بیل اورجیل’ کام کا کھیل کیسے ہوتا ہے۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہا، ” بدعنوان لوگوں کی آماجگاہ بن چکی بی جے پی نے اپنے لیڈروں کے لیے اس ‘کریش کورس’ کو لازمی کردیا ہے، جس کی قیمت ملک کے عام لوگ ادا کر رہے ہيں۔ انڈیا اتحاد کی حکومت بدعنوانی کے اس اسکول لگا کر اس کورس کو ہمیشہ کے لیے بند کر دے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *