حیدرآباد کے کئی علاقوں میں پانی کی سربراہی نہیں ہوگی

حیدرآباد: حیدرآباد شہر کو پانی فراہم کرنے والے منجیرا پروجیکٹ فیز-2 کے تحت کلابگور سے حیدر نگر تک موجود 1500 ملی میٹر قطر کی پی ایس سی پمپنگ لائن میں مختلف جگہوں پر بڑی لیکیجز سامنے آئی ہیں۔ ان لیکیجز کو روکنے کیلئے حکام نے مرمت کا کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ مرمتی کام پیر کی صبح 6 بجے سے شروع ہو کر منگل کی صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔

او اینڈ ایم ڈویژن-6 کے تحت آنے والے علاقے جیسے: ایراگڈہ، یوسف گوڑہ، بورا بنڈہ، کے بی ایچ بی کالونی، موسی پیٹ،نظام پیٹ، حیدر نگر، پٹن چیرو، رامچندرا پورم، دیپتی سری نگر،مدینہ گوڑہ، میاں پور، حیفظ پیٹ، بیرم گوڑہ، امین پور، بولارم میں پانی کی سپلائی نہیں ہوگی۔

حکام نے بتایا ہے کہ ان علاقوں میں 24 گھنٹے تک پینے کے پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ پیشگی انتظامات کر لیں تاکہ کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *