ہندوستانی شہریوں کو یواے ای کا غیرضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ

[]

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی سفارت خانہ نے آج اس ملک کو آنے والے ہندوستانی مسافروں یا دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ہوکر گزرنے والے ہندوستانی مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ جاریہ ہفتہ شہر میں غیرمعمولی بارش کے ختم ہونے کے بعد صورتحال کے معمول پر آنے تک غیرضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا شیڈول تبدیل کریں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات جاریہ ہفتہ ریکارڈ توڑ بارش سے ابھرنے کی کوشش کررہا ہے جس کی وجہ سے دبئی و اطراف اکناف کے علاقوں میں بڑے پیمانہ پر سیلاب آگیا۔

سفارت خانہ نے اپنے مشورہ میں کہا کہ یو اے ای کے حکام معمول کی پروازوں کو یقینی بنانے دن رات کام کررہے ہیں تاہم ایرپورٹ حکام نے مشورہ دیا ہے کہ مسافر متعلقہ ایرلائنس سے قطعی توثیق کے بعد ہی ایرپورٹ تک سفر کرسکتے ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے جو دنیا کا مصروف ترین ایرپورٹ ہے یہ امید ظاہر کی ہے کہ 24 گھنٹہ کے اندر نارمل شیڈول بحال ہوجائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *