[]
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دو عبرانی اخبارات Ma’ariv اور Ha’aretz میں شائع ہونے والی تازہ ترین اطلاعات ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی تباہی سے متعلق صہیونی سرکاری ذرائع کے دعووں کی نفی کرتی ہیں۔
روزنامہ معاریو نے صیہونی عسکری تجزیہ کار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری کے دعوے کے برعکس، جس کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 99 فیصد ایرانی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ صرف 84 فیصد ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو اسرائیلی فضائیہ نے انٹرسیپ کیا۔
اخبار نے مزید لکھا: سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ صحرائے نقب میں دیمونا جوہری ری ایکٹر کی کم از کم ایک عمارت کو ایرانی حملوں سے نقصان پہنچا اور قریب ہی دو افراد زخمی ہوئے۔
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا: ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ نواتیم ایئر بیس میں چار افراد میزائلوں کے براہ راست ٹکرانے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں نہ کہ دفاعی میزائلوں کے چھرے کی وجہ سے۔
اس صہیونی اخبار نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بارے میں شائع ہونے والی ویڈیوز کے تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مقبوضہ صحرائے نقب میں رامون ایئر بیس پر ہونے والے حملوں میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عبرانی اخبار Ha’aretz نے بھی تصاویر شائع کی ہیں جن میں اسرائیل کے ایک فضائی اڈے پر ایران کے میزائل حملے سے ہونے والے نقصان کو دکھایا گیا ہے۔
ان سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، نواتیم بیس کے جنوبی حصے میں لینڈنگ پٹی کو پہنچنے والے نقصان کو ایک C-130 طیارے کے سکواڈرن کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔