ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت، مہم کا آغاز

[]

ریاض: سعودی عرب میں شہریوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، ٹریفک چالان پر دی جانے والی رعایتی مہم کا آغاز آج جمعرات 18 اپریل سے کیا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق رعایتی مہم کے تحت جرمانوں پر 50 فیصد کمی کردی جائے گی، جس سے وہ افراد مستفید ہوسکیں گے جن کے ذمہ ایک لاکھ ریال سے زیادہ کے جرمانے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے سعودی کابینہ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک جرمانوں میں خصوصی رعایت کی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

وہ افراد رعایتی مہم سے مستفیض نہیں ہوں گے جن پر ایسے راستوں پر جہاں رفتار کی حد پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوتا ہے وہاں مقررہ حد رفتار سے 30 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے یا تیز رفتاری کے باعث سنگین حادثات کے مرتکب ہونے یا ایسے حادثے جس میں شدید زخمی یا ہلاکت ہوئی ہو رعایتی زمرے میں شامل نہیں ہوگا۔

نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ہونے والے چالان پر بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ایک خاتون نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذمہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر3 ہزار ریال کا چالان ہے جسے ادا کرنے کے بعد عہد کیا ہے کہ آئندہ یلو اشارے پر اپنی گاڑی کو لازمی روکوں گی۔

ایک شہری کا رعایتی چالان مہم کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسے 11ہزار روپے کا چالان ہوا تھا، اس رعایت کے باعث اب یہ رقم آدھی ادا کرنی پڑے گی۔ چالان کی عدم ادائیگی کے باعث اسے دشواری ہورہی ہے، جس کے باعث وہ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کا استمارہ بھی تجدید نہیں کراسکتا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *