اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ

[]

حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے کووڈ19وبا کے دوران تیاریوں کی کمی کے لئے مرکزی حکومت کوشدید تنقید کانشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں ملک بھر میں آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی اور لاکھوں افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔

انہوں نے کووڈ کی دوسری لہر کے دوران 20دن تک عوام کی نظروں سے اوجھل رہنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کوسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔

عوام پر اپنی پسند کی پارٹی کوووٹ دینے پرزوردیتے ہوئے اویسی نے کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ بھی کیاجس میں لاکھوں افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

انہوں نے وباکے دوران مرکز کی ناکامیوں کوبھی تفصیلی طورپر اجاگر کیاجس میں کئی لاشوں کوندیوں میں بہتے ہوئے اورپیدل نقل مقام کرنے والے مائیگرنٹ لیبروں کو آکسیجن کی مدد نہ ملنے پر ریلوے ٹراکوں پرمرتے ہوئے دیکھاگیا۔

ہم سب نے ندیوں میں لاشوں کوتیرتے ہوئے دیکھا ہے اور اورنگ آباد میں مائیگرنٹ لیبر وں کو پیدل اپنے مقام نقل مکانی کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ان میں کئی نے ریلوے ٹراکس پردم توڑ دیا۔

مرکزی حکومت‘آکسیجن فراہم کرنے میں یکسرناکام رہی۔ اویسی نے الزام عائد کیا کہ حکومت کئی اہم مسائل جیسے بے روزگاری‘ مہنگائی‘ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات‘فرقہ پرستی‘اقلیتوں سے دشمنی واقعات کونظر انداز کیا۔

انہوں نے ملک میں آئینی اقدار اور تکثریت کولاحق خطرات پر تشویش کااظہار کیا۔اویسی نے فی کس آمدنی میں کمی کے مستقل چیالنجوں کے پس منظر میں معاشی ترقی سے متعلق حکومت کے دعوں پر بھی سوال اٹھائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *