اڈیشہ اسمبلی انتخاب: کانگریس نے 4 مزید امیدواروں کا کیا اعلان، جانیں کسے کہاں سے ملا ٹکٹ؟

[]

کانگریس نے اڈیشہ کی 147 رکنی اسمبلی کے ہونے والے انتخاب میں اب تک 123 سیٹ پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، کانگریس نے 2 سیٹیں جے ایم ایم اور سی پی آئی ایم کے لیے چھوڑی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

لوک سبھا انتخاب کے ساتھ ساتھ جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، ان میں اڈیشہ بھی شامل ہے۔ اڈیشہ میں اسمبلی کی 147 نشستیں ہیں جس کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل جاری ہے۔ اس درمیان کانگریس نے ریاست میں مزید 4 اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق مہانگا سے دیویندر کمار ساہو، ستیہ باڑی سے منوج رتھ، بھونیشور وسط سے پرکاش چندر جینا اور بھونیشور شمال سے اشوک کمار داس کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

کانگریس کے ذریعہ جاری کردہ تازہ فہرست کے بعد 147 رکنی اڈیشہ اسمبلی میں پارٹی نے اب تک 123 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس نے دو سیٹیں جے ایم ایم اور سی پی آئی ایم کے لیے چھوڑی ہیں۔ برسراقتدار طبقہ بی جے ڈی نے اب تک 126 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جبکہ بی جے پی نے اب تک 113 اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا نام ظاہر کیا ہے۔ ریاست میں 13 مئی کو اسمبلی اور لوک سبھا انتخاب ساتھ ساتھ ہونے والے ہیں، اس لیے امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی بقیہ سیٹوں پر سبھی پارٹیاں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *