شوبھا یاترا میں بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مسجد کے سامنے شرانگیزی (ویڈیو وائرل)

[]

حیدرآباد: چہارشنبہ کو رام نومی کے موقع پرحیدرآباد کے مختلف علاقوں میں زعفرانی تنظیموں نے شوبھا یاترا نکالی۔ اس موقع پر حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے بھی شوبھا یاترا میں شرکت کی۔ یاترا کے دوران مادھوی لتا ایک اوپن گاڑی میں سوار دیکھی جاسکتی ہیں۔

مادھوی لتا کی یاترا جب بیگم بازار کے سدی عنبر کے پاس پہنچی تو مادھوی لتا کی اشتعال انگیزی جاگ اُٹھی۔ مادھوی لتا نے مسجد کو دیکھ کر اپنے دونوں ہاتھوں سے تیر کمان چلانے لگیں۔ جیسے ہی مادھوی لتا نے اس اشتعال انگیز کارنامہ انجام دیا تو یاترا میں شامل سنگھیوں نے جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

مادھوی لتا کے اس شر انگیزی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ بی جےپی امیدوار کی اس اوچھی حرکت پر صارفین بھی تنقید کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مادھوی لتا پبلک میں اپنا نام بنانے کیلئے ملعون راجہ سنگھ جیسے اشتعال انگیز نعرے اور اپنے منہ سے مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *