باپ سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے کھڑا ہے (دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل)

[]

ابو ظہبی: گزشتہ چند دنوں سے سلطنت عمان میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے مناظر کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں۔

ایسے میں ایک ایسی دلخراش ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں ایک باپ اپنی چھوٹی بچی کو اسکول لینے جارہا تھا کہ سیلابی ریلے میں پھنس گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ ایک شخص خوف اور پریشانی میں اپنی بیٹی کو گلے سے لگائے سیلابی ریلے میں کھڑا ہے۔

باپ اپنی بچی کو سینے سے لگائے پانی سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف ہے جبکہ اس موقع پر لڑکی خوف سے چیخ رہی ہے اور رو رہی ہے۔

عمانی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت مسقط سے تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ملک کے مشرق میں واقع شمالی شرقیہ گورنری میں گاڑیاں سیلاب میں بہہ جانے کے باعث 9 طالب علموں سمیت کم از کم 18 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *