حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں اے بی وی پی اور ایس ایف آئی کے کارکنوں میں تصادم

[]

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی(  ایچ سی یو)  کی طلبہ یونینوں  کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس میں بعض طلبا زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کی رات اے بی وی پی کے کارکنوں نے ہاسٹل میں مقیم طلبہ کے رومس میں زبردستی داخل ہو کر حملہ شروع کردیا جس کے بعد   اے بی وی پی اور ایس ایف آئی تنظیموں کے کارکن ایک دوسرے سے متصادم ہوگئے

 

۔ اے بی وی پی کے حملہ میں بعض طلبا زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *