حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں اے بی وی پی اور ایس ایف آئی کے کارکنوں میں تصادم

[]

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی(  ایچ سی یو)  کی طلبہ یونینوں  کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس میں بعض طلبا زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کی رات اے بی وی پی کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کسی مسئلہ پر اے بی وی پی اور ایس ایف آئی تنظیموں کے کارکن ایک دوسرے سے متصادم ہوگئے

 

۔ ایک دوسرے پر کئے گئے اس حملہ میں بعض طلبا زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *