[]
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کی گئی جس میں جیل کے اندر سے حکومت چلانے کی چیف منسٹر اروند کجریوال کی صلاحیت کی وکالت کی گئی۔
وکیل سری کانت پرساد کی طرف سے دائر درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) میں گزارش کی گئی کہ چیف منسٹر کجریوال کے لئے ورچول کانفرنسنگ کے انتظامات کئے جائیں تاکہ وہ اپنے کابینی وزرا کے ساتھ مل کر بلاروک ٹوک حکومت چلاسکیں۔
درخواست میں یہ بھی گزارش کی گئی کہ میڈیا کو کجریوال کے امکانی استعفیٰ اور دارالحکومت میں صدر راج کے نفاذ کی سنسنی خیز خبریں چلانے سے باز رکھا جائے۔
یہ بھی کہا گیا کہ بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر ویریندر سچدیو‘ کجریوال کے استعفیٰ کے لئے غیرضروری دباؤ بنانے امن اور ٹریفک میں خلل ڈال رہے ہیں۔
انہیں سیاسی محرکہ احتجاج سے باز رکھا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ نہ تو دستور اور نہ ہی قانون‘ چیف منسٹر یا وزیراعظم کو جیل سے حکومت چلانے سے بازرکھتا ہے۔