لالو پرساد خرابیٔ صحت کے باوجود بیٹی روہنی کے لیے چلائیں گے انتخابی مہم، چھپرہ میں کریں گے کیمپ

[]

لالو یادو اپنی شریک حیات رابڑی دیوی کے ساتھ بدھ کے روز پٹنہ سے چھپرہ کے لیے روانہ ہو گئے، وہ بیٹی روہنی کی جیت یقینی بنانے کے لیے الیکشن تک چھپرہ میں ہی کیمپ کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد اور روہنی آچاریہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

لالو پرساد اور روہنی آچاریہ، تصویر سوشل میڈیا

user

آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو خرابیٔ صحت کی وجہ سے اب تک انتخابی تشہیر میں حصہ لیتے ہوئے دکھائی نہیں دیے ہیں۔ لیکن جلد ہی انھیں این ڈی اے اتحاد کے خلاف مہم چلاتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ دراصل وہ اپنی بیٹی اور سارن لوک سبھا حلقہ سے انڈیا اتحاد کی امیدوار روہنی آچاریہ کے لیے انتخابی تشہیر کرنے والے ہیں اور اس کے لیے وہ آج پٹنہ سے چھپرہ کے لیے روانہ بھی ہو گئے ہیں۔ اب الیکشن تک وہ چھپرہ میں ہی کیمپ کریں گے تاکہ روہنی آچاریہ کی جیت کو یقینی بنا سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لالو پرساد اپنی شریک حیات رابڑی دیوی کے ساتھ بدھ کے روز پٹنہ سے چھپرہ کے لیے روانہ ہوئے۔ آر جے ڈی لیڈران کا کہنا ہے کہ لالو پرساد آر جے ڈی امیدوار روہنی آچاریہ کی حمایت میں سارن میں روڈ شو کر سکتے ہیں۔ اس دوران وہ سارن لوک سبھا حلقہ کے گاؤں کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ چھپرہ واقع پارٹی دفتر میں کارکنان سے ملاقات بھی کریں گے اور موجودہ سیاسی حالات کو سمجھیں گے۔

واضح رہے کہ سارن میں روہنی آچاریہ کا اصل مقابلہ بی جے پی امیدوار راجیو پرتاپ روڑی سے ہے۔ لوک سبھا انتخاب کے پانچویں مرحلہ میں 20 مئی کو سارن کے ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ آر جے ڈی امیدوار روہنی سبقت بنانے کے مقصد سے لگاتار علاقے میں عوامی رابطہ کر رہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ لالو یادو خود بھی سارن سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *