[]
حیدرآباد _ 17 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے 17 لوک سبھا حلقوں میں 13 مئی کو ہونے والے انتخابات سے متعلق ایک میڈیا نے اپنی سروے رپورٹ جاری کی ہے سیوک پول نامی میڈیا ادارہ کی جانب سے جاری کردہ سروے رپورٹ حکمران جماعت کانگریس کے لئے پریشان کن ہے
Civic poll سروے رپورٹ کے مطابق لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن بی آر ایس پارٹی سب سے زیادہ حلقوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے 17 حلقوں میں بی آر ایس پارٹی کو 8 ، کانگریس کو 6 اور بی جے پی کو 2 حلقوں میں کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے جبکہ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ پر مجلس کا قبضہ برقرار رہے گا۔
بتایا جاتا ہے کہ سیوک پول ادارہ نے گزشتہ سال منعقدہ اسمبلی انتخابات میں بھی سروے رپورٹ جاری کی تھی جس کی پیش قیاسی تقریبا صد فیصد درست ثابت ہوئی۔
اسمبلی انتخابات میں سیوک پول نے کانگریس کو 66 ، بی آر ایس پارٹی کو 40 ، مجلس کو 5 ، بی جے پی کو 2 اور سی پی آئی کو ایک اسمبلی حلقہ میں کامیابی حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی تھی
లోకసభ ఎన్నికల రేస్ లో దూసుకుపోతున్న కారు
విజయకేతనంలో కారు
ఎన్నికల యుద్దంలో
సునామి సృషించబోతున్న
గులాబి దళపతి KCR
CIVICPOLLS (C-PAC) PUBLIC OPINION POLL. pic.twitter.com/VVKmhzD6LI— C-PAC (@CIVICPOLL) April 17, 2024