[]
نئی دہلی _ 16 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) یونین پبلک سروس کمیشن کے سول سروسز امتحانات کے نتائج جاری کردئے گئے ہیں جن میں اترپردیش کے گورکھپور سے تعلق رکھنے والی نوشین نے قومی سطح پر 9 واں رینک حاصل کیا ہے جبکہ اس مرتبہ سیول سروس کے لئے50 مسلم امیدواروں کے منتخب ہونے کی اطلاع ہے۔
اپنی چوتھی کوشش میں، 24 سالہ نوشین نے یونین پبلک سروس کمیشن کے سول سروسز کے امتحان میں کامیابی حاصل کی، جس کے نتائج کا اعلان منگل کو کیا گیا۔اتر پردیش کے گورکھپور سے تعلق رکھنے والی نوشین دہلی یونیورسٹی کے خالصہ کالج کی سابق طالبہ ہیں۔
نوشین نے کہاکہ’ڈی یو اور جامعہ کے تعلیمی کلچر نے مجھے سول سروسز کے امتحانات میں شرکت کے لیے متاثر کیا’ نوشین ان چند خواتین امیدواروں میں شامل ہیں جو اس سال ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ نوشین کے والد پرسار بھارتی میں ڈائریکٹر ہیں اور والدہ گھریلو خاتون ہیں۔