[]
حیدرآباد: بنجارہ ہلز کے محلہ نندی نگر میں آج خوف ودہشت پھیل گئی کیونکہ بعض افراد کو سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی رہائش گاہ سے متصل کھلے پلاٹ پر لیمو اور دیگر اشیاء ملیں‘ جن کو کالے جادو کیلئے استعمال کیاجاتا ہے۔
ذرائع کے بموجب مقامی افراد نے دوپہر کے وقت متذکرہ پلاٹ پر لیمو‘ ہلدی پاؤڈر‘ گڑیا اور دوسری اشیاء دیکھیں۔
جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی پولیس اس مقام پرپہنچ گئی اور علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔
سراغ رساں ٹیم بھی مقام واردات آگئی اور تصاویر لی گئیں۔ پولیس یہ تحقیقات کررہی ہے کہ وہ کون ہیں جو یہ اشیاء لائے ہیں۔
یہ افواہ ہے کہ بعض افراد ہوسکتا ہے کہ رات کے وقت اس پلاٹ پر کالے جادو کی رسومات کئے ہیں اور یہ اشیاء چھوڑکرچلے گئے ہیں۔ تاہم پولیس نے تاحال اس زاویہ کی توثیق نہیں کی ہے۔