یو پی ایس سی سیول سروس کے نتائج جاری _ تلنگانہ کی انانیا ریڈی کو قومی سطح پر تیسرا رینک

[]

یو پی ایس سی سیول سروس کے نتائج جاری ہوگئے ۔جس  میں تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کی  انانیا ریڈی نے اپنی پہلی کوشش میں قومی سطح پر تیسرا رینک حاصل کیا۔

اس موقع پر انانیا ریڈی نے کہا کہ ان کا آبائی وطن اڈاکولا منڈل کا پوناکل گاؤں ہ ہے۔ میں نے جغرافیہ میں اپنی ڈگری دہلی یونیورسٹی سے منسلک کالج، مرانڈا ہاؤس سے مکمل کی۔ میں نے اپنی ڈگری کی تعلیم کے دوران سیول سروس پر توجہ دی۔  میں نے دن میں 12 سے 14 گھنٹے سخت مطالعہ کیا۔ اس کے لیے میں نے حیدرآباد میں کوچنگ لی اور سخت پڑھائی کی۔ لیکن انانیا ریڈی نے کہا کہ ان نتائج میں تیسرے رینک کی توقع نہیں تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی سماجی خدمت کرنے کی خواہش تھی۔ سیول پر توجہ مرکوز کی ان کے والد پرائیویٹ ملازمت کرتے ہیں جبکہ والدہ گھریلو خاتون ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *