صدر مملکت کو کل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دوں گا، پاکستانی وزیراعظم

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ سولر ٹیوب ویلز سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کیا، اُن ممالک میں بھی سول سسٹم چل رہے ہیں جہاں سورج ہر وقت نہیں ہوتا جبکہ ہمارے ملک میں سال کے 12 مہینے سورج رہتا ہے، حکومت سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی پر تمام شعبوں کو منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل صدر مملکت کو حکومت اور اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کردوں گا، جس کے بعد معاملات نگراں حکومت کے ہاتھ میں چلے جائیں گے مگر امید ہے کہ شمسی توانائی کا منصوبہ چلتا رہے گا تاکہ مستقبل میں پاکستان اور شہریوں کو سستی بجلی مل سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *