آدھار اور شناختی کارڈ تیار کرنے مولانا جعفر پاشاہ کی ہدایت

[]

حیدرآباد: امیر امارت ملت اسلامیہ و رکن مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے مجوزہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر مسلمانوں کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی تلقین کی اور قبل از وقت اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ، آدھار کارڈ کو تیار کرلینے کی ہدایت دی۔

بالخصوص 18سال کے نوجوانوں کو اپنے نام فہرست رائے دہندگان میں درج کروانے کا مشورہ دیا۔ مولانا کل عید گاہ میر عالم پر نماز عید سے قبل عید الفطر کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

مولانا نے ملک کے موجودہ حالات پر فکر مندی کااظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے میں اسلامی مزاج اور فکرو شعور پیدا کریں۔

اللہ اور رسول ؐ کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے زندگی گزار یں۔ اگر ہم روحانی اور پاکیزگی اختیار کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہمیں تقویٰ عطا کرے گا۔ مولانا نے عامتہ المسلمین کو ماہ رمضان کے بعد بھی نمازوں کی پابندی اور ذکر واذکار کا سلسلہ جاری رکھنے کی تلقین کی۔

مولانا ڈاکٹر سیف اللہ شیخ الادب جامعہ نظامیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ رمضان کا مقصد انسان کو متقی وپرہیز گار بنانا ہے۔ یہ غمخواری اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔ ہمیں تمام کے ساتھ بہتر سلوک کرنے اور رمضان کے بعد بھی نمازوں کی پابندی کرنے کا مسلمانوں کو مشورہ دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *