نئی دہلی: چنڈی گڑھ کی سی بی آئی عدالت نے ہماچل پردیش کے شملہ ضلع میں سال 2017 کے کوٹ کھائی آبروریزی اور قتل معاملے کے ایک ملزم
سورج کے حراستی قتل معاملے میں انسپیکٹر جنرل آف پولیس ظہور حیدر زیدی اور آٹھ دیگر پولیس اہلکاروں کو قصوروار قرار دیاہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق چنڈی گڑھ کی CBI عدالت میں یہ مقدمہ چلایا گیا۔ اِس معاملے میں سزا کا اعلان 27 جنوری کو ہوگا۔ قصوروار قرار دیے
جانے کے بعد IG ظہور حیدر زیدی اور آٹھ دیگر پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔