[]
وشاکھا پٹنم(آندھرا پردیش): اسپیشل پروٹیکشن فورس(ایس پی ایف) کے ایک34سالہ کانسٹبل نے کل یہاں اپنے سینے میں گولی مارکر خودکشی کرلی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ پی شنکر راؤ نے جو اس ساحلی شہر کے دوارکا نگر علاقہ میں انڈین اوورسیز بینک کی حفاظت پر مامور تھا، اُس نے صبح5:30بجے اپنی سلف لوڈنگ رائفل کا استعمال کرتے ہوئے سینے میں گولی مارلی۔ عہدیدار نے بتایا کہ راؤ نے جو2بچوں کا بات تھا اور راجم ٹاؤن کے تعلق رکھتا تھا،مبینہ طور مالی مشکلات کا شکار تھا۔