ڈلیوال کی بھوک ہڑتال جاری، قے اور پانی نہیں پینے سے پریشانی میں اضافہ، تحریک میں مزید 10 کسان شامل

کھنوری بارڈر پر کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال مسلسل 54 دنوں سے جاری ہے۔ ڈلیوال کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے اور ان کی صحت کو لے کر سبھی فکر مند ہیں۔ اس دوران ڈاکٹروں نے میڈیکل بلیٹن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات 12:25 بجے انہیں 4-3 مرتبہ قئے آئی۔ انہوں نے رات میں صرف 200-150 ملی لیٹر پانی ہی پیا ہے۔

کسان رہنما ابھیمنو کوہاڑ نے بتایا کہ جگجیت سنگھ ڈلیوال کا میڈیکل چیک اَپ کرنے والے ڈاکٹروں کو ان کی حالت کے بارے میں میڈیا کے توسط سے ملک کو بتانا چاہیے لیکن سرکاری ڈاکٹر اسے نہیں بتا رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے پنجاب حکومت پر ڈلیوال کی صحت کو لے کر جھوٹی رپورٹ سپریم کورٹ مین دینے کا بھی الزام لگایا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *