رامیشورم کیفے دھماکہ این آئی اے نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

[]

نئی دہلی۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ریاست کرناٹک بنگالورو رامیشورم کیفے دھماکہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار‌‌کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق عادل متین طحہ اور مصور حسین شاہ زیب کو کولکتہ کے قریب این آئی اے کی ٹیم نے انہیں پکڑ لیا۔

 

این آئی اے کے مطابق مصور حسین شاہ زیب پر الزام ہے کہ اس نے کیفے میں آئی ای ڈی رکھا تھا اور عبدالمتین طحہ پر دھماکہ کی منصوبہ بندی اور ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے۔قبل ازیں نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) نے بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکے کے کیس میں ملوث دو اہم ملزمین کی گرفتاری کے لئے معلومات فراہم کرنے والوں کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

این آئی اے نے دونوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی تھی کہ وہ مصور حسین شاہ زیب عرف شاہ زیب اور عبد المتین احمد طہ کے بارے میں معلومات فراہم کریں جو اس مقدمہ میں مطلوب ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *