[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان نے خلیج عدن میں امریکی اور اسرائیلی کشتیوں پر حملے کا اعلان کیا ہے۔
میجر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج علی الصبح یمنی فوج نے خلیج عدن میں صہیونی کشتیوں ایم ایس سی ڈارون اور ایم ایس سی گینا پر حملہ کیا ہے۔
جنرل سریع نے مزید کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے دوسرے حملے میں امریکی کشتی مارسک یورک ٹاون کو بھی خلیج عدن میں نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی جنگی کشتی پر بھی یمنی فوج نے ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔ مذکورہ حملوں میں ڈرون طیاروں اور میزائلوں کو استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ جب تک غزہ پر حملے اور محاصرہ ختم نہ کیا جائے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں صہیونی کشتیوں کے لئے رکاوٹیں ایجاد کریں گے۔