یوپی: بڑے پلاٹ خریدنے والے کئی آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران اور 7 رہنما انکم ٹیکس کے نشانے پر

اتر پردیش میں بڑے پلاٹ خریدنے والے کئی رہنما اور افسر جانچ کے دائرے میں آ گئے ہیں۔ انکم ٹیکس کے بے نامی پراپرٹی سیل نے یہ جانچ شروع کر دی ہے۔ اس معاملے میں 8 آئی اے ایس، 13 آئی پی ایس، 7 رہنما اور ایک سابق آئی اے ایس افسر کے نام شامل ہیں۔ انکم ٹیکس کے رڈار پر آ چکے ان سبھی کے بینک کھاتوں کے ٹرانزیکشن کی جانچ کی جا رہی ہے۔

بے نامی پراپرٹی سیل نے اس سے پہلے لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایل ڈی اے) سے ایسے لوگوں کی تفصیل مانگی تھی۔ ایل ڈی اے نے جواب میں 242 لوگوں کی فہرست بھیجی ہے۔ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق فہرست میں تفصیل تو 16 سال کی ہے لیکن فی الحال جانچ گزشتہ 6 سال میں خریداری کرنے والوں کی شروع ہوئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *