[]
واضح رہے کہ تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے. چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا (46) کو ای ڈی نے 15 مارچ کو حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ 17 اگست 2022 کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی آبکاری پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے فوجداری کا ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی کی بنیاد پر ای ڈی نے بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ کویتا اور عام آدمی پارٹی کے کچھ دیگر اعلیٰ لیڈروں بشمول دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ساتھ مل کر شراب کی پالیسی میں غلط طریقے سے فائدہ حاصل کرنے کی ’سازش‘ میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ اسی معاملے میں وزیر اعلیٰ کیجریوال اور سابق وزیر اعلیٰ منیش سسودیا دونوں ہی عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ کے. کویتا کو بھی اسی جیل میں رکھا گیا ہے۔ اس معاملے میں دیگر ملزمین میں عآپ کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو حال ہی میں سپریم کورٹ نے ضمانت دی ہے۔