[]
اس کے جواب میں جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’بی جے پی کے لیے یہ دعویٰ کرنا بے شرمی اور ہتک آمیز ہے کہ وزیر اعظم نے منی پور کو بچا لیا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’سینکڑوں لوگ مارے گئے اور لاکھوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ خوف کا ماحول برقرار ہے اور طبقات الگ الگ رہ رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نے 11 مہینوں میں منی پور کا دورہ نہیں کیا اور نہ ہی انھوں نے تین منٹ کے علاوہ اس بارے میں کوئی بات کی ہے۔ جئے رام رمیش نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ وزیر اعظم نے مہینوں جاری رہے تشدد کو لے کر ریاست کے وزیر اعلیٰ یا اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات تک نہیں کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ تشدد تخریبی اور پولرائزیشن کی سیاست کا نتیجہ تھا، جس میں بی جے پی کو مہارت حاصل ہے۔ یہی منی پور کی حقیقت ہے۔‘‘