جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا

[]

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) رونالڈ راس نے کہا کہ جی ایچ ایم سی علاقہ میں 3.41 لاکھ کے تمام منتقل شدہ، متوفی اور غیر حاضر ووٹرز کو اسمبلی انتخابات 2023 کے بعد ووٹر لسٹ سے حذف کردیا گیا ہے یہ تعداد 2023 میں اسمبلی انتخابات سے قبل حدف کردہ 4.37 لاکھ کے علاوہ ہے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات2024 میں ووٹر ٹرن آؤٹ کو بڑھانے کے لیے منتخب اضلاع کے میونسپل کمشنروں اور ضلعی انتخابی افسروں کے ساتھ نرواچن سدن، نئی دہلی میں ”کم ووٹر ٹرن آؤٹ“ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ای سی آئی کے ذریعہ ووٹروں کی بے حسی پر ایک کتابچہ جاری کیا گیا۔

تلنگانہ ان 11 ریاستوں میں سے ایک ہے جس میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں 67.40 فیصد کی قومی اوسط سے کم ووٹر ٹرن آؤٹ درج کیا گیا تھا۔ تلنگانہ میں 62.77 فیصد راے دہی ریکارڈ کی گئی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *