[]
وزیر اعظم مودی کی طرف سے اتوار کو کانگریس کے منشور پر تنقید کئے جانے کے بعد کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بی جے پی لیڈر پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ وہ کانگریس کی ضمانتوں سے خوفزدہ ہیں
نئی دہلی: وزیر اعظم مودی کی طرف سے اتوار کو کانگریس کے منشور پر تنقید کئے جانے کے بعد کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بی جے پی لیڈر پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ وہ کانگریس کی ضمانتوں سے خوفزدہ ہیں اور اپنی کرسی بچانے کی کوشش میں بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 جون کے بعد انہیں لمبی رخصت پر جانا پڑے گا، یہ ہندوستان کے لوگوں کی گارنٹی ہے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے اتوار کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کانگریس پارٹی کے پانچ انصاف، پچیس ضمانتیں ہندوستان کے لوگوں میں 10 سال کی مبینہ ناانصافی کے بعد ایک نئی امید دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ضمانت وقت کی ضرورت ہے۔ یہ ملک کے مظلوم عوام کی آواز ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس گارنٹی کارڈ سے گھبرائے وزیر اعظم اپنی کرسی بچانے کی بوکھلاہٹ میں بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے عوام اب وزیر اعظم کے جھوٹ سے تنگ آ چکے ہیں، 4 جون کے بعد انہیں طویل رخصت پر جانا پڑے گا، یہی ہندوستان کے لوگوں کی ضمانت ہے۔
کانگریس نے کہا ہے کہ عام لوگوں کو پارٹی کے پانچ انصاف 25 گارنٹی پر پورا بھروسہ ہے اور 10 سال کے ’انیائے کال‘ یعنی ناانصافی کے دور کے بعد اس سے ان میں نئی امید پیدا ہو رہی ہے۔ اس گارنٹی سے گھبرائے وزیر اعظم مودی اب کرسی بچانے کی بوکھلاہٹ میں بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ اب وزیر اعظم کے جھوٹ سے عاجز آ چکے ہیں۔ چار جو کو انہیں لمبی چھٹی پر جانا پڑے گا یہ عوام کی گارنٹی ہے۔
خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان چار جون کو دیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی نے بہار کے نوادہ ضلع میں اتوار کے روز ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر تیکھا حملہ بولتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے انتخابی منشور پر مسلم لیگ کی چھاپ نظر آتی ہے اور اس کے لیڈران کے بیانوں میں مبینہ طور پر قومی سالمیت اوور سناتن دھرم کے تئیں دشمنی نظر آتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔