ممبئی دہشت گرد حملہ کے ملزمین میں سے ایک، عبد الرحمن مکی، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ یہ خبر خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے جمعہ کو دی۔
حافظ سعید، جو کہ حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ تھے، کے بہنوئی حافظ عبد الرحمن مکی جماعت الدعوہ کے نائب سربراہ تھے۔ اس تنظیم پر پابندی عائد ہے۔ تنظیم نے تصدیق کی کہ مکی گزشتہ چند دنوں سے بیمار تھے اور لاہور کے ایک خانگی ہاسپٹل میں ذیابیطس کا علاج کروا رہے تھے۔
جماعت الدعوہ کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مکی کو آج صبح دل کا دورہ پڑا اور ہاسپٹل میں علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا
مکی کو 2020 میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے ایک مقدمے میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد سے وہ عوام کی نظروں سے دور رہے۔