[]
حیدرآباد: فون ٹیا پنگ کیس میں روزانہ نئے موڑ آتے جارہے ہیں۔ امکان ہے کہ پولیس، جلد ہی دو بی آر ایس کے2 ایم ایل سیز کو نوٹس جاری کرے گی۔
ان ایم ایل سیز نے مبینہ طور پر بلڈروں، تاجروں اور دیگر اہم لوگوں کو دھمکیاں دی تھیں۔
انہوں نے مبینہ طور پر ایک سیاسی پارٹی سے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ملکاجگیری پارلیمنٹ کے ٹکٹ کے لیے کوشش بھی کی تھی، سابق ٹاسک فورس ڈی سی پی رادھا کشن راؤ سے پولیس حراست کے تیسرے دن، پولیس نے مبینہ طور پر ان سے ضمنی انتخابات کے لیے غیر قانونی فنڈز منتقل کرنے کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔
مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کرنے اور اس معاملے میں ملزمین کے انکشافات کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر اپنے کچھ افسران کو جو اب سابقہ نلگنڈہ اور ورنگل اضلاع میں کام کررہے ہیں، کوطلب کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی۔
اب تک، پولیس نے فون ٹیا پنگ کیس میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جس رکن کونسل کو نوٹس جاری کے جانے کا امکان ہے اس نام کو پولیس نے صیغہ راز میں رکھا ہے۔