[]
حیدرآباد۔ مادھا پور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کے حکام نے 30 ہزارروپئے رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق لکشمن نامی شخص سےایک مقدمہ میں اسے گرفتارنہ کرنے اورلوک عدالت میں اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے سب انسپکٹر رنجیت نے ایک لاکھ روپئے رشوت طلب کی تھی۔
شکایت کنندہ نے تیس ہزارروپئے دینے کا وعدہ کیا اوراس نے اے سی بی کے حکام کو اطلاع دے دی۔ کل جب پولیس اسٹیشن کے رائیٹر وکرم کے ساتھ سب انسپکٹر رشوت کی رقم قبول کررہا تھا ان دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لکشمن مکان تعمیر کروارہا تھا اور سدھا نامی خاتون نے پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کہ تھی کہ وہ شخص اس کی اراضی پر مکان تعمیر کروا رہا ہے۔
پولیس نے اس معاملہ میں خاتون کی شکایت پر کیس درج کر لیا تھا۔ سب انسپکٹر رنجیت نے لکشمن کو پولیس اسٹیشن طلب کیا اورآگے کی کاروائی نہ کرنے کیلئے ایک لاکھ روپے نقد رقم بطور اور رشوت طلب کی تھی جس پر لکشمن نے اے سی بی سے شکایت کردی۔