مسلمانوں سے سعودی سپریم کورٹ کی خواہش

[]

ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ساری سلطنت میں رہنے والے تمام مسلمانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ 8 /اپریل کو رویت ہلال دیکھیں جو ماہ صیام رمضان المبارک کے اختتام اورشوال کے مہینہ کے آٓغاز کی علامت ہوتی ہے اور چاند دیکھتے ہی عیدالفطر منائی جاتی ہے۔

عدالت نے ایک اپنے اعلان میں ہر فرد پر زور دیا کہ وہ شوال کا چاند سادہ آنکھ یا ٹیلی اسکوپ سے دیکھے اور قریبی عدالت کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے اپنا بیان قلمبند کرائے۔

عوام ساتھ ہی ساتھ قریبی سنٹر سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں جو انہیں عدالت جانے میں مدد فراہم کرے گا۔

سعودی عرب اور دوسرے بیشتر عرب ممالک میں رمضان المبارک کا 11 مارچ کو آغاز عمل میں آیا تھا۔اگر پیر کے دن چاند دکھائی نہیں دیا تب منگل کو 30/رمضان ہوگی اور عیدالفطر چہارشنبہ کو منائی جائے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *