اے پی کے کرنول ضلع میں ٹماٹر کی قیمت 50 تا 80 روپئے فی کلو ہو گئی

[]

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول کی سبزی مارکٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی درج کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع کے رعیتوبازاروں میں ٹماٹر کی قیمت 50 تا 80 روپئے فی کلو ہو گئی ہے جس سے ضلع کے عوام نے راحت کی سانس لی ہے کیونکہ باورچی خانہ کی لازمی شئے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا تھا۔

دیگر اضلاع سے کرنول کے رعیتو بازاروں کو ٹماٹر لائے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آنے والے دنون میں ٹماٹر کی سپلائی میں مزید اضافہ سے اس کی قیمت میں کمی کے آثارہیں۔

جولائی میں ٹماٹر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *