[]
سپریم کورٹ کی جانب سے احمد آباد ہائی کورٹ کی لوک سبھا کی رکنیت سے نااہلی پر روک لگانے کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر نے راہول گاندھی کے رکن پارلیمنٹ کے عہدے کو بحال کردیا ہے۔ اس سے کانگریس پارٹی کیڈر میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے پارلیمنٹ میں مٹھائیاں بانٹیں۔
اسپیکر کے دفتر نے ان کی رکنیت کو بحال کرنے کے بعد راہول گاندھی آج پارلیمنٹ پہنچے.پارلیمنٹ حاوی میں راہول گاندھی کا شاندار استقبال کیا گیا۔
پارلیمنٹ ھاوس میں داخل ہونے کے بعد راہول گاندھی جیسے ہی کات سے اترے انھیں سینکڑوں افراد نے گھیر لیا اور وہاں میڈیا بھی موجود تھی لیکن میڈیا سے بات کئے بغیر ہی مسکراتے ہوئے اندر چلے گئے۔ کانگریس ارکان پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کا شاندار استقبال کیا۔
قبل ازیں انہوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے گلہائے عقیدت پیش کیا۔ 8 اگست 2023 کو اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم مودی کی حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر راہول گاندھی بات کریں گے۔
Where are 56 and Silly Soul Today?
Parliament of India witnessed a rare scene.
Massive Welcome to #RahulGandhi #Rahul_is_Back @B5001001101 @RoyDebashree02 pic.twitter.com/r2Ib5dd3Iq— তন্ময় l T͞anmoy l (@tanmoyofc) August 7, 2023