مسجدِ اقصی میں 2 لاکھ مسلمانوں نے شب قدر منائی

[]

یروشلم: القدس اسلامک فاؤنڈیشن انتظامیہ نے اعلان کیا کہ دو لاکھ مسلمان مسجد الاقصیٰ میں شب قدر کے لیے یکجا ہوئے۔

اس مقدس رات کو مسجد اقصیٰ میں گزارنے کے خواہان کنبوں نے یہیں پر افطاری بھی کی۔

رمضان المبارک کے آخری ایام الاقصیٰ میں عبادت میں گزارنے کے خواہشمند کئی افراد بیت المقدس کے صحن اور باغیچے میں خیمے لگا کر اعتکاف بیٹھے۔

دوسری جانب اسرائیلی شہری ہزاروں فلسطینی شب قدر منانے کے لیے ملک بھر سے سینکڑوں بسوں کے ذریعے مشرقی القدس پہنچے۔

ہزاروں فلسطینی جو مقبوضہ مغربی کنارے سے مشرقی القدس آنا چاہتے تھے اکو اسرائیل نے روک دیا۔

اسرائیلی فورسز کے حملے کے نتیجے میں بعض فلسطینیوں کے جسموں پر چوٹیں آئیں۔

مشرقی القدس اور مغربی کنارے کے علاقے 1967 سے اسرائیلی قبضے میں ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *