حیدرآباد: تلنگانہ میں جدید ترین AI ڈیٹا سینٹر کلسٹر کے قیام کیلئے CtrlS ڈیٹا سینٹرز لمیٹڈ کمپنی نے حکومت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ ڈاؤس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے دوران طے پایا۔
کمپنی اس منصوبے کے تحت 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی اور 400 میگاواٹ کی گنجائش کے ساتھ یہ ڈیٹا سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے تقریباً 3,600 افراد کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع ملیں گے۔
اس اجلاس کے بعد وزیر شری دھر بابو نے کہا کہ ریاست میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی میں یہ ڈیٹا سینٹر ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ IT خدمات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بہتر ہوں گے۔
CtrlS کے سی ای او شری دھر پننپریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام سے IT خدمات کے معیار میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری پر فخر کا اظہار کیا اور اپنی خوشی ظاہر کی۔