وقف ترمیمی بل پر رپورٹ بہت جلد پیش کی جائے گی: چیرمین

File photo

نئی دہلی۔ وقف ترمیمی بل پر قائم جوائینٹ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے وقف ترمیمی قانون کو غریبوں کے لیے فائدہ مند اور تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے ایودھیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم نریندر مودی نے انہیں ایک بڑی ذمہ داری سو نپی ہے اور ان کی کوشش ہے

 

کہ ایسا قانون بنایا جائے جس سے غریب عوام کو وقف کا حقیقی فائدہ حاصل ہو۔انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ میں ہونے والی میٹنگ اس قانون پر مشاورت کے سلسلے کی آخری ملاقات تھی۔ اس سے قبل وہ پورے ملک کا دورہ کر چکے ہیں، جن میں مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، چنئی، کرناٹک، آسام، اوڈیشہ، بہار، اور اتر پردیش شامل ہیں۔

 

پال نے کہا کہ رپورٹ مکمل ہو چکی ہے اور مختلف ریاستوں کے وقف بورڈ کے اراکین سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ اب 24 اور 25 تاریخ کو ہونے والی ملاقات کے بعد یہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام ارکان باہمی اتفاق سے ایک بہتر قانون اور مناسب ترامیم پر راضی ہوں گے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *