دہلی میں بچہ چور گروہ کا پردہ فاش، سی بی آئی نے کئی بچوں بچایا، کئی گرفتار

[]

نئی دہلی: سی بی آئی نے بچوں کی اسمگلنگ کے معاملے میں دہلی کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔ چھاپے کے دوران سی بی آئی کی ٹیم نے کیشو پورم کے ایک گھر سے دو نوزائیدہ بچوں کو بچایا۔ ابتدائی تحقیقات میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ نومولود بچوں کی خرید و فروخت سے متعلق ہے۔ فی الحال سی بی آئی کی ٹیم بچوں کو بیچنے والی خاتون اور انہیں خریدنے والے شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اس معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم نے ایک خاتون سمیت کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سی بی آئی نے این سی آر اور دہلی میں بچوں کی اسمگلنگ کے معاملے میں 7-8 بچوں کو بچایا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اسپتال کا وارڈ بوائے اور کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں تقریباً 10 بچوں کو فروخت کیا گیا ہے۔ اس اسمگلنگ کی ڈور کئی ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ کئی بڑے اسپتال سی بی آئی کے ریڈار پر ہیں۔ ان بچوں کو 4 سے 5 لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔

جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ دہلی میں کرائے پر رہتے تھے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے مالک مکان نے بتایا کہ ’’مجھے ابھی پتہ چلا ہے کہ وہ راستے میں کہیں پکڑے گئے ہیں اور وہ بچے کو اپنے ساتھ لے کر آئے ہیں، ہم نے انہیں پچھلے سال کرائے پر مکان دیا تھا اور اب 11 ماہ مکمل ہو ہونے والے ہیں۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کب معلوم ہوا کہ ان کے کرایہ دار بچوں کو اٹھانے والے گینگ کا حصہ ہیں تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس کے بارے میں اپنے پڑوسیوں کی فون کال موصول ہونے کے بعد معلوم ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پولیس آئی ہے اور پھر وہ بھی فوراً یہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مکان کرایہ پر دینے سے پہلے اس نے تصدیق کروا لی تھی اور کرایہ کا معاہدہ بھی ان کے پاس ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *