کنگنا رناوت کے نیتاجی سبھاش کو ملک کا پہلا وزیر اعظم کہنے پر کے ٹی آر نے پوچھا آپ نے گریجویشن کہاں سے کی؟

[]

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہماچل پردیش کے منڈی سے لوک سبھا الیکشن 2024 میں حصہ لینے جا رہی ہیں۔ جب سے بی جے پی نے انہیں اپنا امیدوار بنایا ہے، وہ مسلسل اپوزیشن جماعتوں کے نشانے پر ہیں۔

اب بی آر ایس کے کار گزار صدرکے ٹی راما راؤ نے کنگنا رناوت پر تنقید کی ہے۔ دراصل کنگنا نے نیتا جی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو “ہندوستان کا پہلا وزیر اعظم” کہا تھا۔ اس تبصرہ پر کے ٹی راما راؤ نے کنگنا رناوت پر سخت تنقدی کی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکارہ سے سیاستدان بنی کنگنا نے کہا کہ مجھے ایک بات بتاؤ کہ جب ہمیں آزادی ملی تو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم نیتا جی سبھاش چندر بوس کہاں گئے؟

کانگریس لیڈر سپریا شرناٹے نے بھی کنگنا رناوت کا بیان شیئر کیا اور لکھا، ‘انہیں ہلکے سے نہ لیں، وہ بی جے پی لیڈروں کی فہرست میں سب سے آگے جائیں گی۔’ آپ کو بتاتے چلیں کہ کنگنا رناوت کو اس وقت کافی ٹرول کیا گیا تھا جب انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ہندوستان کو حقیقی آزادی ملی تھی۔

اب ایک بار پھر کنگنا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔کنگنا رناوت ایک بار پھر اپنے بیان سے اپوزیشن کی زد میں آگئی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ کنگنا بی جے پی کے ٹکٹ پر ہماچل پردیش کے منڈی سے لوک سبھا الیکشن لڑنے والی ہیں۔

24 مارچ کو بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، جس میں منڈی سے کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا۔ کنگنا نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہیں۔

کنگنا نے انسٹاگرام پر لکھا، “میرا پیارا ملک اور بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ سے میری غیر مشروط حمایت کرتی رہی ہے، آج بی جے پی کی قومی قیادت نے مجھے میری جائے پیدائش ہماچل پردیش، منڈی (حلقہ) سے اپنا لوک سبھا امیدوار قرار دیا ہے۔”

واضح رہے کہ ہماچل پردیش میں چار سیٹوں کے لیے یکم جون کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ 2009 سے 2021 تک منڈی سیٹ پر تین عام انتخابات اور دو ضمنی انتخابات ہوئے ہیں۔ کانگریس تین بار یہ انتخابات جیت چکی ہے۔ ویربھدر سنگھ 2009 کے عام انتخابات میں منڈی سیٹ سے ایم پی منتخب ہوئے تھے اور 2013 اور 2021 کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی امیدوار پرتیبھا سنگھ۔

بی جے پی نے 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور رام سوروپ شرما دونوں بار ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ تاہم، 2021 میں، رام سوروپ شرما کی موت کے بعد، یہ سیٹ 2021 کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی پرتیبھا سنگھ کے پاس چلی گئی۔ فی الحال چار میں سے تین لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کا کنٹرول ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *