دہلی کی خوشحالی کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں: یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی گزشتہ 11 برسوں کی غلط حکمرانی سے نجات پانے، بدعنوان اور عوام دشمن حکومت کو بدل کر دہلی کے مستقبل کو سنوارنے کا وقت آگیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

دہلی میں انتخابی ماحول سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر نئے سیاسی پارہ اوپر ہی جا رہا ہے۔دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے عوام سے بدعنوان اور عوام دشمن عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو بدلنے اور ریاست میں خوشحالی کے لئے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کی ہے۔

بدھ کو صدر بازار اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر  یادو نے کہا کہ اے اے پی کی گزشتہ 11 برسوں کی غلط حکمرانی سے نجات پانے، بدعنوان اور عوام دشمن حکومت کو بدل کر دہلی کے مستقبل کو سنوارنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے ریاست کی خوشحالی کے لئے پانچ فروری کوہاتھ کا بٹن دباکر کانگریس کو اقتدار سونپنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ دہلی ملک کی راجدھانی ہے، جو پورے ملک کو سمت دیتی ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اے اے عآپ کے پاپ اور بدعنوانی نے 10 برسوں میں دہلی کو بے سمت بنا دیا ہے۔ بی جے پی اور اے اے پی نے دہلی کی ہوا، دوا، ندی، پانی، نیتا نیت سب خراب کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *