[]
نئی دہلی: پاکستان میں ٹرین کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 25 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ درجنوں زخمی بتائے گئے ہیں۔ پاکستان میڈیا کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو نواب شاہ کے نزدیک سرہاڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ٹرین کی کیی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں.
پاکستان ریلویز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمود الرحمان نے تصدیق کی کہ تباہ شدہ بوگیوں میں سے کم از کم 15 نعشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 50 کے قریب زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹلس منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی نیوز چینلز کے مطابق کراچی سے 275 کلومیٹر دور واقع ایک اسٹیشن کے قریب ہونے والے اس ہولناک ٹرین حادثے میں مزید افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔انتظامیہ کی جانب سےامدادی کارروائیاں کیجارہی ہیں اور قریبی ہاسپٹلس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ شکور محمود الرحمان کے مطات “حادثے کی وجہ سے اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔” بتایا جارہا ہے کہ یہ ٹرین اس سال کے شروع میں ایک سنگین حادثے کا شکار ہونے سے محفوظ رہ گئی تھی۔
#WATCH : Train accident in Pakistan- At least 15 dead and 50 injured after 10 coaches of #Rawalpindi-bound Hazara Express derails near #Sahara Railway Station.#Pakistan #Pakistan #trainaccident #BREAKING #BreakingNews #LatestNews #Latest pic.twitter.com/Z2mLKxwn0o
— upuknews (@upuknews1) August 6, 2023
Train accident in Pakistan: At least 15 dead and 50 injured after 10 coaches of Rawalpindi-bound Hazara Express derails near Sahara Railway Station#TrainAccident pic.twitter.com/SOuWkmabDv
— Nazaket Rather (@RatherNazaket) August 6, 2023
Train Accident pic.twitter.com/KQL0GBwFzW
— Sahil Hussain (@SahiiHussain) August 6, 2023
Hazara Express Train Incident just now near NawabShah
More than 10 Killed many Injured#TrainAccident pic.twitter.com/VTaKbmn3Pw— Nasrullah Khan Khoso (@KhosoNasar) August 6, 2023