غزہ پر صیہونی رجیم کے حملوں میں ساڑھے چھے ہزار طلباء شہید، فلسطینی ذرائع

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک صہیونی قابض فوج کے حملوں میں 6050 فلسطینی طلباء شہید ہوچکے ہیں۔

وزارت تعلیم کی رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 408 سکولوں کو بمباری کرکے تباہ کیا جا چکا ہے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران قتل عام کے سات نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کے نتیجے میں 71 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جنگ کے شہداء کی تعداد 32 ہزار 916 جب کہ زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 494 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ تقریباً 8000 لوگ اب بھی لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *