[]
بیجنگ: چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ میں آج 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی) کے حوالے سے سی جی ٹی این نے بتایا کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 2:33 بجے پنگ یوان کاؤنٹی، ڈژوہو سٹی، شانڈونگ صوبے میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے باعث کم از کم 21افراد زخمی اور 126عمارتیں منہدم ہوگئیں۔
زلزلے کا مرکز شیڈونگ صوبے کے ڈژو شہر سے 26 کلومیٹر جنوب میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ہفتے کو افغانستان میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
چین میں زلزلے کے بعد ٹرین آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔ گیس پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔