دمشق، ایرانی قونصل خانے پر صہیونی حملہ، جنرل زاہدی سمیت پانچ افراد شہید+ ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ٹی وی چینل نے کچھ دیر پہلے دمشق کے علاقے المزہ میں ایک عمارت پر صیہونی حکومت کے نئے حملے کی خبر دی ہے۔

سانا نیوز ایجنسی نے بھی متاثرہ عمارت سے ملحقہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی ہے ۔

شام کی وزارت دفاع نے بھی آگاہ کیا ہے کہ آج شام تقریباً پانچ بجے اسرائیلی دشمن نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت کو مقبوضہ شامی گولان کے اطراف سے نشانہ بنایا۔ اس وقت ملبے کو ہٹا کر شہیدوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

شامی میڈیا ذرائع کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوئے ہیں۔

دوسری طرف شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اپنے ایرانی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کی۔

دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی جگہ سے رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ

رشیا ٹو ڈے ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں شام میں ایرانی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دھماکے سے متعلق اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کے خلاف نئی جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے  دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے سے متصل عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ 

اس رپورٹ کے مطابق دستیاب معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

تاہم ممکنہ شہداء کی تعداد اور شناخت کے بارے میں فی الحال درست معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔

دمشق، ایرانی قونصل خانے پر صہیونی حملہ، جنرل زاہدی کے معاون سمیت پانچ افراد شہید

شام میں ایرانی سفیر نے ایران قونصل خانے پر صہیونی حملے میں پانچ سے سات افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

شام میں تعیینات ایرانی سفیر حسین اکبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی ایف 35 طیارے نے ایرانی سفارت خانے پر 6 میزائل داغے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قونصل خانے پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس حملے کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا۔

اکبری نے حملے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر پانچ سے سات افراد شہید ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تبادہ شدہ عمارت سے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے جنرل زاہدی کے معاون جنرل حاج رحیمی بھی شہید ہونے کی خبر دی ہے۔

جنرل رحیمی گذشتہ مہینے شام میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے گئے تھے۔ اپنی روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ شام میں شہادت کے اعلی مرتبے پر فائز ہونے جارہا ہوں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *