ہریانہ کے فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف کھمم میں انصاف کمیٹی کا زبردست احتجاج

[]

کھمم کے سینئر سی پی آئی قائد و ریاستی معتمد انصاف کمیٹی محمد عبدالسلام کی قیادت میں کھمم میں ریاست ہریانہ کے میوات اور نوح میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف سیاہ پٹیاں لگاکر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اس موقع پر محمد عبدالسلام نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں جاری فرقہ وارانہ تشدد کے ذمدار وہاں کی حکومت ہے ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لال کھڈر فرقہ وارانہ تشدد پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے محمد عبدالسلام نے مرکز کی بی جے پی کی فرقہ پرست حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پھچلے 9 سال میں بی جے پی کی فرقہ پرست حکومت ملک میں ہندو مسلم کے سوا کچھ نہیں کیا

 

ہریانہ میں دو مساجد کو نظر آتش کردیا گیا اور ایک نائب امام مسجد کا قتل کرادیا گیا ہریانہ میں زعفرانی جماعت سے وابستہ غنڈو کو کھلی چھوٹ دیدی گئی اور وہ پولیس کی موجودگی میں اقلیتوں کو نشانہ بنارہے ہیں مرکز کی بی جے پی حکومت 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں شکست کے ڈر سے پورے ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کی آگ بھڑک رہی ہے

 

احتجاج میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد شریک تھی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *