لوک سبھا انتخاب 2024: این سی پی شردچندر پوار نے 5 امیدواروں کا کیا اعلان، بارامتی میں سپریا کا مقابلہ بھابھی سے

[]

اس مرتبہ بارامتی لوک سبھا سیٹ پر لڑائی دلچسپ ہو گئی ہے، بارامتی این سی پی بانی شرد پوار کا قلعہ رہا ہے اور شرد پوار خیمہ نے سپریا سولے کو یہاں سے ٹکٹ دیا ہے، ان کا مقابلہ اجیت پوار کی بیوی سے ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>سپریا سولے اپنے والد شردپوار کے ساتھ / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

سپریا سولے اپنے والد شردپوار کے ساتھ / تصویر سوشل میڈیا

user

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر این سی پی شردچندر پوار نے آج پانچ سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ این سی پی میں تقسیم کے بعد اس مرتبہ بارامتی لوک سبھا سیٹ پر لڑائی انتہائی دلچسپ ہو گئی ہے اور سبھی کی نظریں اس سیٹ پر مرکوز ہیں۔ بارامتی روایتی طور پر این سی پی بانی شرد پوار کا قلعہ رہا ہے اور شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے یہاں سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس مرتبہ شرد پوار خیمہ سے سپریا سولے کو ہی امیدوار بنایا گیا ہے اور اس سیٹ پر اجیت پوار خیمہ سے اجیت کی بیوی سنیترا پوار کو ٹکٹ ملا ہے۔ یعنی سپریا کا مقابلہ اپنی بھابھی سے ہونے جا رہا ہے۔

این سی پی شرد پوار خیمہ کے لیڈر جینت پاٹل نے آج پارٹی کے ذریعہ طے کردہ پانچ امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سپریا سولے اور امول کولہے کو بارامتی اور شرور انتخابی حلقوں سے برقرار رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بھاسکر بھاگے کو ناسک ضلع کی ڈونگری سیٹ سے، سابق کناگریس رکن اسمبلی امر کالے کو وردھا سے اور اجیت پوار خیمہ چھوڑ کر شرد پوار خیمہ میں شامل ہونے والی نلیش لنکے کو احمد نگر لوک سبھا سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بھاسکر بھاگرے کا مقابلہ مرکزی وزیر اور موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھارتی پوار سے ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *