ممنوعہ پی ایف آئی کے 3 کارکن گرفتار

[]

نئی دہلی: ممنوعہ پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کے 3 کارکنوں کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں یہ بات بتائی۔

عبدالقادرپتور‘ اے بدرالدین اورفیروز کے کو جو کہ پی ایف آئی کے لئے فزیکل ٹرینرس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے‘ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہیں آج یہاں کی ایک خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ تحقیقات کرنے والے ادارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ممنوعہ تنظیم کے لئے کام کرنے والے افراد ہتھیار استعمال کرنے کی تربیت دیا کرتے تھے۔

اس مقصد کے لئے وہ قابل لحاظ فنڈس وصول بھی کرتے تھے۔ پی ایف آئی پر غیرقانونی سرگرمیوں کے تحت امتناع عائد ہے۔ یہ کارروائی ستمبر 2022 میں یہ الزام عائد کرتے ہوئے کی گئی کہ تنظیم کے دہشت گرد سرگرمیوں سے روابط ہیں۔

2006 میں کیرالا میں پاپلر فرنٹ آف انڈیا کی تشکیل عمل میں آئی اور اس کا ہیڈکوارٹرس دہلی میں ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *